امریکی صدر کے مواخذے کیلئے دوسرے روز بھی سماعت

November 15, 2019

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی مواخذے کی سماعت جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ وہ امریکہ کی حالیہ تاریخ کے تیسرے صدر بن گئے جنہیں مواخذے کی سماعت کا سامنا ہے۔