سرکاری سکولوں میں حاضری آن لائن نہ لگانے کانوٹس

November 15, 2019

لاہور(خبر نگار)پنجاب مانیٹرنگ یونٹ نے سرکاری سکولوں کی جانب سے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری آن لائن نہ لگانے کا نوٹس لے لیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی حاضری سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم پر آن لائن لگانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔ تاہم اکثر سکول sis پر طلباء اور اساتذہ کی حاضری نہیں لگا رہے تھے ۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکولوں کو آن لائن حاضری لگانے کا پابند کیا جائے اور ان احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکول ہیڈز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔فاطمہ عباس ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایلویشن نے کہا ہےکہ آن لائن حاضری نہ لگانے والے سکول ہیڈز اور متعلقہ ڈی ای اوز کے خلاف سخت ایکشن لیاجائےگا ۔