حب:نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہونے پر دوافرادگرفتار

November 15, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) حب پولیس نے دوران چیکنگ دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاںقبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق حب سٹی پولیس نے گزشتہ روز دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے کر دو افراد نقیب اللہ اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران گشت سوک سنٹر حب کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی کو تحویل میں لے لی جو کراچی کے علاقے لانڈھی سے چوری کی گئی تھی۔