ڈائریکٹر موسمیات نے آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقہ بتادیا

November 15, 2019

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ زمین پر دونوں ٹخنوں کو جوڑ کر بیٹھ جانے سے کرنٹ نہیں لگتا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سرفراز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے آنے والا سسٹم آج رات میں کراچی سے نکل جائے گا، نومبر میں بارش ہونا غیر معمولی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوئی ہے، جبکہ اس سسٹم سے اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں ہوئیں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ابھی مزید سسٹم آنے کے امکان ہیں جو بلوچستان اور شمالی علاقوں میں بارش برسائیں گے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ درختوں اور بلڈنگ کی اوڑھ میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔