ڈڈلی میں میلاد مصطفی ؐ کا مرکزی جلوس کل نکالا جائے گا

November 16, 2019

ڈڈلی (ابرار مغل )مختلف شہروں کی طرح ڈڈلی میں بھی سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے 17نومبر بروز اتوار دن 12 بجے جلوس نکالا جاے گا جبکہ اختتام جلوس پر دن 1 بجے جامع مسجد میں عظیم الاشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ڈڈلی اور گردونواح سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد شرکت کریں گےجلوس کا آغاز خصوصی دعا اورکیک کاٹ کر کیا جاے گا۔جلوس مختلف علاقوں ،بازاروں اور گلیوں سے ہوتا واپس جامعی مسجد اختتام پذیر ہوگا ۔علامہ حافظ محمد اکرم سمیت مختلف علماء اکرام و مشائخ اور اراکین مسجد و میلاد کمیٹی قیادت کریں گے ثناء خواں و عاشقان مصطفی سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کے لیے نعتیہ کلام بھی پیش کریں گے جبکہ میلاد النبیؐ کے حوالے سے مولانا علامہ مفتی محمد رمضان سيالوی خطيب اعظم داتا دربار لاہور ،حضرت مولانا علامہ حافظ احسان قادری ،مولانا علامہ قاری زاہد اقبال خطيب اعظم مير پور، قاری نثار احمد قاسمی ،حافظ غلام مصطفے قادری ،اسد رضاُعطاری اور دیگر خطاب کریں گے جلوس و کانفرنس کی انعقاد کے لئے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کانفرنس کی نظامت حافظ زاہد اقبال کریں گے۔