”ابو بچاؤ مہم “ میں دھرنا کام دِکھا گیا، احوال ”خبرناک“ میں

November 16, 2019

کراچی (جنگ نیوز) شیخ رشید، چوہدری شجاعت اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی اہم بیٹھک ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہوگی۔ ”عاشقوں! خبردار۔ بزدار کی آنکھ دیکھ رہی ہے، امراءکی آمد سے جیلوں میں بہار، ابو بچاؤ مہم میں دھرنا کام دکھا گیا، بزدار نے قیمتی گاڑی جلا ڈالی، شیخ کا استعفیٰ عمران کی جیب میں، فال والا طوطا پھر بازی لے گیا، طلسماتی کرسی عاملوں سے بھی آگے اور خان صاحب ! مینگنیاں ڈالنے والے وزراءسے بچیں“ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔