پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکا جست اور سیسے کی برآمدات پر غور

November 16, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ آئندہ برس سے جست اور سیسے کی برآمد پر غور کررہا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر معین رضا خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی آئندہ تین برسوں کے دوران معدنیات کے کاروبار سالانہ ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی تھر کے صحر میں کوئلے کے ذخائر کی تلاش کرنے کیلئے لائسنس حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ نئے پاور اسٹیشنز کیلئے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کراچی میں واقع اپنے آفس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈنئے تیل اور گیس کے ذخائر بڑھانے کے لئے کوششیں نہیں کیں تو آئندہ 9 برس کے دوران کمپنی کے پاس اس کے ذخائر میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی معدنیات میں تنوع پیدا کرنا ہوگا۔