مسقط جانیوالے طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی، پاکستانی حکام نے تباہی سے بچا لیا

November 16, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ایک ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارت سے اومان جانے والے ایک طیارے کو حادثے سے بچا لیا۔جے پور سے آنے والا طیارہ38 ہزارفٹ بلندی پر آسمانی بجلی کی زد میں آکر 36 ہزارفٹ کی بلندی پرآگیا، ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سندھ کے علاقے چھورکے مقام پربھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز 276 آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔ پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ 38 ہزارفٹ بلندی پرتھا۔