ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ سے شروع کرنے کااعلان

November 16, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسے لندن سے آئے سکھ کمیونٹی کے وفدنے ملاقات کی۔ صوبائی وزیرصحت نے وفدممبران کوپنجاب میں سکھ کمیونٹی میلوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی پیشکش کی۔اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشدنے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ صاحب سے شروع کرنے کااعلان کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ میں 5 اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔