پشتون ایس ایف ایگریکلچرل یونیورسٹی کےجنرل سیکرٹری اچک خان اچکزئی پر تشدد قابل مذمت ہے ،اے این پی

November 16, 2019

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ،جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ،حاجی شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین ،زمان کاکڑاور اخلاق بازئی نے مشترکہ مذمتی بیان میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے جنرل سیکرٹری اچک خان اچکزئی پرایک طلباء تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے بہیمانہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکور طلباء تنظیم کی جانب سے اس طرح کے بہیمانہ تشدد کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ سے باچاخان کے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر امن کی بات کی ہے مگر اس طرح کے ناروا عمل اور پرتشدد واقعات سے اس غنڈہ تنظیم کی حیثیت واضح ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ طلباء تنظیمیں تعلیم کے حصول کیلئے جدوجہد اورطلباء میں سیاسی شعوری کیلئے کردار ادا کرتی ہیں مگر مذکورہ تنظیم کے اہلکاروں کی جانب سے اچک خان اچکزئی پر تشدد سے اس تنظیم کے مقاصد واضح ہوگئے ہیں ،بیان میں اچک خان اچکزئی کی جلد صحت بابی کی دعا کی گئی۔