پنجاب بھر کی دیہی یونین کونسلوں میں صفائی پر کئے اخراجات کی تفصیلات طلب

November 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کی دیہی یونین کونسلوں میں صفائی پر کئےجانیوالے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہے ۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کی جانب سے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو پرفارما ارسال کردیا ہے۔پرفارما میں یونین کونسل نام، جولائی ، اگست، ستمبر میں جاری ہونے والے فنڈز کی تفصیلات اور اخراجات کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہے۔