کتے کے سر پر دم نکل آئی

November 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کتے کے سر پر دم نکل آئی

جانداروں میں قدرتی طور پر اضافی اعضا کا ہونا محض ایک اتفاق ہوتا ہے، یہی اتفاق امریکا کی ریاست میسوری میں دیکھنے میں آیا ہے۔

جانداروں کی نگہداشت کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے میک مشن نے کتے کے ایک پلے کو موت کے منہ سے بچایا ہے تاہم اس کے ساتھ حیران کن بات یہ ہے کہ اس کی ایک نہیں بلکہ دو دُم ہیں۔

لیکن یہاں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کتے کی دُم پیچھے کی جانب نہیں بلکہ اس کے سر پر ہے جو ایک نرم سے سینگھ کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

میک مشن کی بانی روشیل اسٹیفین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کتوں کی خصوصی ضروریات پر کام کر رہی ہیں، جن میں ان کی بدصورتی یا ٹراما شامل ہے۔

ان کا کہنا ان کی خصوصیت ہی معذوری پر کام کرنا ہے اور وہ ایسے جانداروں کی دیکھ بھال کر تی ہیں جو ان کے بغیر موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اس ’نارویل‘ نامی جانور جیسا کتا کبھی نہیں دیکھا، اور اس کتے کے بارے میں ایک فیس بک پیج سے معلوم ہوا، دوستوں نے اس پوسٹ پر ٹیگ کرنا شروع کردیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ایسے جانوروں کی دیکھ بھال کرنا ان کا کام ہے۔

روشیل اسٹیفین نے کہا کہ ہم اضافی اعضا کے ساتھ بہت سارے جانور دیکھے ہیں لیکن اس جیسا کوئی جانور نہیں دیکھا۔

وہ پہلے اس کتے کانام وائپر رکھنا چاہتی تھیں لیکن اس کی دم کے بے جان ہونے کی وجہ سے یہ نام نہیں رکھ سکیں۔

جانوروں کے ڈاکٹرز نے نارویل کی تشخیص کی اور بتایا کہ وہ اس وقت صحت مند ہے، اس کی اضافی دم میں ہڈی موجود نہیں ہے، اس کا سائز اصل دم کے ایک تہائی کے برابر ہے لیکن اس کی وجہ سے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

روشیل اسٹیفین کہتی ہیں کہ نارویل کی دم کی وجہ سے وہ ایک خاص جانور بن گیا ہے، کیونکہ یہ جانتا ہی نہیں کہ یہ دم یہاں نہیں ہونی چاہیے تھی۔