بل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

November 16, 2019

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑیا۔

بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کے ناموں کی نئی فہرست جاری کی گئی جس میں بل گیٹس پہلے نمبر پر دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران جیف بیروس کو پہلی مرتبہ بل گیٹس نے دولت میں پیچھے چھوڑا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی کے کل اثاثہ جات کی مالیت ایک سو 10 ارب امریکی ڈالر ہیں۔

جبکہ پہلی پوزیشن سے محروم ہونے والے جیف بیزوس ایک سو 9 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی ٹیبلائڈ کا ماننا ہے کہ بل گیٹس کو اپنے شیئرز میں 48 فیصد اضافے کے بعد حاصل ہونے والی 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم کے بعد پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب اس سے بھی زیادہ فائدہ مائیکروسافٹ کو پینٹاگون کی جانب سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے 10 ارب ڈالر کے کانٹریکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔

اس کانٹریکٹ کو مائیکروسافٹ کو دینے کی وجہ سے ایمازون کو بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ اس نے اس حوالے سے امریکی فیڈرل کورٹ آف کلیم سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کسی پاکستانی کا نام نہیں ہے۔

اس فہرست میں امریکا کے 178، چین کے 44، جرمنی کے 32، روس کے 23، ہانگ کانگ کے 20، بھارت کے 17، برطانیہ کے 15، فرانس کے 13، برازیل کے 11، سوئیڈن کے 10، جاپان کے 9، میکسیکو اور اٹلی کے 5، 5 سعودی عرب اور تائیوان کے 4،4 کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی شخصیات بھی شامل ہیں۔