پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

November 17, 2019

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)قومی ایمرجنگ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔ ہفتے کو بنگلہ دیش میں پاکستان کی ٹیم 183 رنزبناسکی۔ آل راؤنڈر عماد بٹ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حسنین نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 19 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔