ٹائی میچ سے شائقین کے لبوں پر مسکراہٹ لوٹا دی ،رانا فواد

November 17, 2019

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)ٹی ٹین کی تاریخ میں کسی پہلی بار لاہور قلندرز اور ابوظہبی کا میچ ٹائی ہوگیا ہے۔ قلندرز کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا ہے کہ ہم میچ ٹائی کرکے ایک پوائنٹ سے محروم ہوگئے لیکن ہم نے اس میچ کے ذریعے شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹ لوٹا دی ہے۔شیخ زائد اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے اس بات کی غمازی کررہے تھے کہ پاکستانیوں کی اس ٹورنامنٹ میں دلچسپی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ شروع ہونے سے قبل ہمیں اپنے بارہ کھلاڑیوں سے محروم ہونا پڑا ہے اس کے باوجود ہم نے غیر ملکی کرکٹرز پر مشتمل ایک متوازن ٹیم تشکیل دی ہے۔