اللہ نے اپنے محبوب ؐ کو مبعوث فرماکراحسان فرمایا :قاری ناصر میاں

November 17, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) جانشین پیر طریقت قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا محمد مصطفیٰ ؐ کی ولادت مقدسہ کاذکر چڑھتا ہے تو ہر صاحب ایمان کا سر اللہ تعالیٰ کے حضور فرطِ تشکر سےخم ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کریم ؐ کو کائنات میں مبعوث فرماکر دکھی انسانیت کے غم وآلات کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مداواکردیا ۔میلاد مصطفیٰ ؐ کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ آپ ؐ کی ولادت باسعادت اور خصائص وکمالات کا تذکرہ کیا جائے تاکہ عالم انسانیت کو احساس ہوسکے کہ جو شخصیت اس روز کائنات میں جلوہ گرہوئی ان کا مقام ومرتبہ کیا ہے ۔جلوس ہائے میلاد ہوں،محافل میلاد ہوں،سجاوٹ ،نعت خوانی یا محفل سماع مقصد حضور نبی کریم ؐ کی شان بیان کرنا ہے جو ایک مسلمان کیلئے سعادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کے زیراہتمام خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالے گئے 48ویں سالانہ ملتان شہر کے مرکزی جلوس جشن میلاد النبی میں شامل تنظیمات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سال مرکزی جماعت اہل سنت کے جلوس میں 62تنظیمات کے جلوس شریک تھے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے تنظیمات کے عہدیداران میں انعامات تقسیم کئے ۔