تمام پی ایچ ایز کو خودمختار بنانا چاہتے ہیں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب

November 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شجرکاری مہم کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کو خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔ پی ایچ اے کو روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا ا،یہ بات مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ملتان آمد پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر بارےمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی ، انہوں نےمزید کہا کہ ملتان کی بیوٹیفکیشن مہم کا نام اور لوگو مختص کرکے کامیاب بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر ریکوری کے اہداف بہتر بنائے۔شہر کی خوبصورتی اور تزین و آرائش پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کی تزین و آرائش پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ملتان میں پارکوں کی صورتحال بہتر بنانے بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ج اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرظہیر عباس شیرازی،چئیرمین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل چیمہ، ایم ڈی ٹورازم محمد تنویر، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،وائس چیئرمین اقبال سیفی، ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔