12ممالک نے یورو فٹبال 2020 کیلئے کوالیفائی کرلیا

November 18, 2019

لندن (جنگ نیوز) سولہ ممالک کی فٹ بال ٹيميں يورو 2020 کے ليے کواليفائی کر چکی ہيں۔ جن ميں بيلجيم، اٹلی، روس، پولينڈ، يوکرائن، اسپين، انگلينڈ، چيک ریپبلک، فرانس، فن لينڈ، سويڈن، آسٹريا، جرمنی، ہالينڈ اور کروشيا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ آئندہ برس بارہ جون تا بارہ جولائی تک کھیلا جائے گا۔ گروپ اسٹيج کے ميچز لندن، ايمسٹرڈم، بلباؤ، بوڈاپسٹ، کوپن ہيگن، بخارسٹ، گلاسگو، ڈبلن، سينٹ پيٹرز برگ، باکو، روم اور ديگر چند شہروں ميں کھیلے جائیں گے۔ چار کواٹر فائنل ميچز تين اور چار جولائی کو سينٹ پيٹرز برگ، ميونخ، باکو اور روم ميں کھيلے جائيں گے۔ سيمی فائنل میچ لندن ميں سات اور آٹھ جولائی کو ہوں گے جبکہ فائنل لندن ميں بارہ جولائی کو ہوگا۔