دنیا کے500 امیر ترین افراد میں 4 سعودی شامل

November 19, 2019

2019 میں دنیا کے500 امیر ترین افراد کی فہرست میں چار سعودی باشندے شامل ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق ان 4 سعودی سرمایہ کاروں کی دولت35 اعشاریہ 13ارب ڈالریعنی 131 اعشاریہ 7ارب ریال بتائی گئی ہے۔

13 اعشاریہ 9ارب ڈالر کےساتھ ولید بن طلال سعودی عرب کے امیر ترین شخص ہیں۔

8 اعشاریہ 65ارب ڈالر کے ساتھ سعودی عرب کے دوسرے امیر ترین شخص محمد العمودی ہیں ، 7 اعشاریہ 19ارب ڈالر کےساتھ سعودی عرب کی تیسری مالدارترین شخصیت محمدعیسیٰ الجابرکی ہے جبکہ5 اعشاریہ 39ارب ڈالرکےساتھ چوتھے مالدار ترین سعودی شخص سلطان بن محمد بن سعودالکبیرہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے میگزین بلوم برگ کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی۔

فہرست کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی نئی فہرست میں ایما زون کے مالک اپنی اہلیہ سے علیحدگی اور کمپنی کے بھاری نقصانات کے باوجود سرفہرست ہیں۔

مجموعی طور پر ایما زون کے مالک کے اثاثے کم ہوئے البتہ وہ ابھی بھی ایک کھرب دس ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمازون کے مالک کے اثاثوں کی مالیت میں ایک ارب 120 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

فہرست کے مطابق فرانس کے برنارڈ ارنالٹ 96 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ تیسرے، امریکا کے وارن بفٹ 83 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 72 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ تائیوان کے بیری لیم 4 ارب 16 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ 499 نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ

بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کے ناموں کی نئی فہرست جاری کی گئی جس میں بل گیٹس پہلے نمبر پر دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران جیف بیروس کو پہلی مرتبہ بل گیٹس نے دولت میں پیچھے چھوڑا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی کے کل اثاثہ جات کی مالیت ایک سو 10 ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن سے محروم ہونے والے جیف بیزوس ایک سو 9 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بلومبرگ کی اس فہرست میں کسی پاکستانی کا نام نہیں ہے۔

اس فہرست میں امریکا کے 178، چین کے 44، جرمنی کے 32، روس کے 23، ہانگ کانگ کے 20، بھارت کے 17، برطانیہ کے 15، فرانس کے 13، برازیل کے 11، سوئیڈن کے 10، جاپان کے 9، میکسیکو اور اٹلی کے 5، 5 سعودی عرب اور تائیوان کے 4،4 کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی شخصیات بھی شامل ہیں۔