وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس کی اندرونی کہانی

November 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اہم ترین اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

وزیراعظم نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر وفاقی کابینہ سے مشاورت کی۔

اجلاس میں کابینہ کی اکثریت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیراعظم نے کابینہ کی اکثریت کی رائے سامنے آنے پر کہا کہ میں خود بھی اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

عمران خان کے گُڈوِل جیسچر پر کابینہ نے ان کے خیالات کی توثیق کی اور انہیں لائق تحسین بھی قرار دیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، لاہور ہائی کورٹکا فیصلہ سپریم کورٹمیں چیلنج نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمانتی بانڈ کی شرط نواز شریف کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تھی، عدالت نے بھی نواز شریف سے ضمانت لے لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کو مانیں گے اور صحتیاب ہوکر مقررہ مدت میں واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مقصد ان کی مرضی کی جگہ اور مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانا تھا۔