کیلی فورنیا: نیوٹلا کے دیوانوں کیلئے ’ہوٹیلا نیوٹیلا‘ ہوٹل

November 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیلی فورنیا میں نیوٹلا کے دیوانوں کیلئے ’ہوٹیلا نیوٹیلا‘ ہوٹل تیار

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں بہت سےلوگوں کو چاکلیٹ کھانا بے حد پسند ہوتا ہے جب کہ چاکلیٹ اسپریڈ ’نیوٹیلا‘ جو کہ کسی بھی چیز کے ساتھ لگا کر کھایا جاسکتا ہے اور چاکلیٹ کے شوقین افراد کی پسندیہ ترین چیز ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسے ہوٹل کے بارے میں بتائیں گے جو کہ خاص طور پر ’نیوٹیلا‘ پسند کرنے والے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے جلد ہی ایک ایسے ہوٹل کا افتتاح کیا جائے گا جہاں ہر شے نیوٹیلا کی طرح بنائی گئی ہے۔

اس ہوٹل کا نام ’ہوٹیلا نیوٹیلا‘ رکھا گیا ہے جسے کیلی فورنیا کی ناپا ویلی میں بنایا گیا ہے، یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ نیوٹیلا اسپریڈ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔اس ہوٹل میں ہر چیز نیوٹیلا پر مبنی ہوگی جس میں فرنیچر، گھڑی اور ہوٹل کی تمام تر چیزیں نیوٹیلا کے جار جیسی دکھائی دیں گی۔اس ہوٹل میں صارفین کو ایسا کھانا پیش کیا جائے گا جو کہ نیوٹیلا کا استعمال کرکے بنایا گیا ہوگا اور اسی وجہ سے اس ہوٹل کو نیوٹیلا کی خوابوں کی دنیا بھی کہا جارہا ہے۔یہ ہوٹل 2020 میں صارفین کے لیے کھولا جائے گا جو نیوٹیلا برانڈ کی جانب سے کیا جانے والا ایک تجربہ ہے۔