پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے،چینی سفیر

November 20, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چینی سفیر یائو جنگ نے مولانافضل الرحمٰن کے دھرنے کو پرامن اور احسن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولتوں سے مطمئن ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سفارتی حکام کے لئے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔