اسلام آباد ( نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن حکام نے(این ٹی سی)بورڈ سے اور پی سی ون کی منظوری لیے بغیرسابق وزیر آئی ٹی اویس خان لغاری کے آبائی گائوں میں گیسٹ ہائوس تعمیر کیا جس پر 41لاکھ لاگت آئی ،این ٹی سی حکام نے بتایا کہ جتنی اس پر لاگت آئی تھی اس سے زیادہ کرائے کی مد میں حاصل کر لیا گیاہے۔