الخدمت فاؤندیشن کے تحت ایک روزہ ٹائم مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

November 21, 2019

پشاور ( وقائع نگار )الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے اپنے صوبائی اورضلعی دفاترمیں کام کرنے والے سٹاف ممبران کی استعداد کار میں اضافے اور انہیں پیشہ ورانہ مہارت سے ہمکنار کرانے کے لئے آغوش الخدمت ہوم پشاور کے کانفرنس روم میں ایک روزہ ٹائم مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں صوبائی آفس کے تمام سٹاف ممبرز کے علاوہ ضلعی آفس اور آغوش ہوم کے سٹاف ممبرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر معروف ٹرینر اور آفاق کے ایسوسی ایٹ زونل ہیڈبرائے مردان زون احمدیار نے ٹائم مینجمنٹ کے روایتی اور جدید طریقوں،روابط کے طور طریقوں،منصوبہ بندی اور ترجیحات،موثر اجلاسوں کے طریقہ کار،دفتر میں وقت ضائع کرنے والے عوامل کی نشاندہی سمیت دفتری اوقات کار میں معاونت فراہم کرنے والی دیگر طریقوں سے متعلق تفصیلی لیکچراور پریزنٹیشن پیش کئے۔اس موقع پر عملی مشاہدات کے سیشن بھی منعقد کئے گئے۔ورکشاپ میں الخدمت کے تمام سات شعبوں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صحت، تعلیم، آرفن کیئر پروگرام،کمیونٹی سروسز،مواخات،صاف پانی کی فراہمی سمیت،فنانس،میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ سٹاف ممبران سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ زمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔