سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

November 21, 2019

آسٹریلیا کےسابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق بیٹسمین ڈین جونز کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو ٹاپ فور میں بیٹنگ کےلیے بھیجنا چاہیے تھا ، اسے نیچے کے نمبر پر بھیجے جانے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔

سابق آسٹریلوی بیٹسمین مارک وا نے محمد عباس کو پاکستان کی فائنل الیون میں شامل نہ کرنے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عباس ایک کوالٹی بولر ہےاس کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عباس کو پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔