”لال حویلی “ پر ”لاڈلے“ کی نظر ”خبرناک“ کا دلچسپ شو آج دیکھیں

November 22, 2019

کراچی (جنگ نیوز) شیخ رشید، شہباز شریف اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ملاقات ہوگی۔ ”شیخ کے دل بہکنے کا سبب، بزدار کو ہنسانے پر ڈھیروں انعام، نوٹ اپنا ووٹ پرایا، بارش برسانے کیلئے بزداری ڈنڈا، لال حویلی پر ”لاڈلے“ کی نظر اور کیا خود پسندی موذی مرض ہے“ یہ تمام سیگمنٹس ”خبرناک“ کا حصہ ہیں۔ طنزو مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔