چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور دیگر سینیٹرزکی کامل آغاسے تعزیت

November 22, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر و پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی سابق سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔