مزید یونین کونسلوں میں ای پی آئی سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

November 22, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار )صوبے کے مختلف اضلاع میں حفاظتی ٹیکہ جات(ای پی آئی)سنٹرز سے محروم یونین کونسلوں میں ای پی آئی سنٹرز قائم کئے جائیں گے پہلے مرحلے میں 59 جبکہ دوسرے مرحلے میں 85 سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سنٹرز کے قیام کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، صوبے میں اس وقت 1192 سنٹرز میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی سہولت موجود ہے تاہم 328 یونین کونسل ای پی آئی سنٹرز سے محروم ہیں جہاں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے لئے دوسرے علاقوں میں لے جایا جارہا ہے جس کی وجہ سے بعض بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قریبی علاقوں میں ای پی آئی سہولت کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت نے نیا منصوبہ تیار کیاہے اور جہاں نئے سنٹرز کھولے جارہے ہیں ان یونین کونسلوں کی نشاندہی کر دی گئی ہےسنٹرز کے قیام سے والدین کو بچوں کو دور دراز علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے لئے لے جانے کی مشکل سے نجات مل جائے گی۔