کتوں کو اینٹی ریبیز ویکسین کی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا،ملک فیاض

November 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض اعوان نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے سدباب اور مستقل حل کیلئے لائحہ عمل ضروری ہےکتوں کو اینٹی ریبیز ویکسین کے انجیکشن لگانے کی مہم کوموثراورکامیاب بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی غیرسرکاری تنظیم کے نمائندوں الیاس ابوبکر، انوشہ گل اور وجیہہ احمد سے ملاقات کے موقع پرکیا ۔ چیئرمین نے کہا کہ شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے باعثسے خواتین، بچے ، عام افراد اور خصوصا اسکولز و کالجز کے طالب علموں اور نمازیوںمیں خوف پایا جاتا ہے مذکورہ مہم کے پہلے مرحلے کیلئے 20ہیلتھ انسپیکٹرز، سب انسپیکٹرز و عملے کو ٹریننگ کیلئے متعین کیا گیا ہے ۔