صدر مملکت نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرلیا

November 27, 2019

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر فروغ نسیم کا وزیر قانون کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا۔

فروغ نسیم کی بطور وزیر قانون استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق استعفیٰ کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم کم ہوکر 48 ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزراء 25 سے کم ہوکر 24 رہ گئے، مجموعی طور پر کابینہ میں وزراء مملکت 4، مشیر 5 اور معاونین خصوصی کی تعداد 15 ہے۔