عام قیدی کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بناتے؟ جسٹس اطہر من اللّٰہ

November 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

عام قیدی کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بناتے؟ جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا ہے کہ حکومت عام قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بناتی؟

جیل میں ایک بیمار قیدی کی درخواست پر سماعت کےد وران چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل ایک قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ خاص قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ بن سکتا ہے تو عام قیدی کے لیے کیوں نہیں بناتے؟

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ بظاہر لگ رہا ہے وفاقی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعے کو وہ خود اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے وہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے۔