چینی بچے کا ریوبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم

December 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چینی بچے نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

7سالہ چینی بچے نے صفر اعشاریہ 683 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بچوں اور بڑوں سمیت اکثر افراد ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے کی ایسی مہارت شاید ہی کبھی کسی نے کی ہوگی۔

چین کے شہر Changsha سے تعلق رکھنے والے اس 7 سالہ بچے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے اس مشکل گتھی کو صرف صفر اعشاریہ 683 سیکنڈ میں حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے ناصرف بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ چین کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ صفر اعشاریہ 86 سیکنڈ کا تھا۔