ڈگری: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پارٹی کا یوم تاسیس، کیک کاٹا

December 02, 2019

ڈگری(نامہ نگار ) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹیری اعظم خان نوحانی نے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان کے ساتھ ڈگری میں پیپلزپارٹی کا 52ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا ـ اس موقع پر اعظم خان نوحانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی 52 سال کی ہوگئی ہے۔ ان 52 سالوں کی تاریخ عوامی جدوجہد اور عوامی کی حکمرانی کے لیے قربانیوں سے رقم ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس عوامی حکمرانی کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا پیپلزپارٹی کے لاکھوں کارکن اس جدوجہد کو لیکر چل رہے ہیں ـ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبرداری سے کسی طور دستبردار نہیں ہوگی۔ 52سالوں میں نہ جانے کتنی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے کوئی بھی سازش پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کرسکی اور نہ کرسکے گی ـ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا خواب ضرور پورا ہوگا۔