جو روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کے476 رنز

December 03, 2019

ہیملٹن (ایجنسیاں) کپتان جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ ٹیم ہملٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 476 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جو روٹ 226 اور اولی پوپ 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈنے 2 وکٹ پر 96 رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈکا اسکور برابر کرنے کے لئے 5 رنز درکار ہیں۔