قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش ہونیکا امکان

December 03, 2019

اسلام آباد(جنگ نیوز‘آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 دسمبر شام 4 بجے طلب کرلیا ہے جس میں آرمی چیف کی مدت توسیع کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔صدرنےآئین کے آرٹیکل54کی شق (1) کے تحت اجلاس طلب کیا‘اہم قومی امور زیرغور لائےجائینگے۔