قائمہ کمیٹی داخلہ کی عرا ق میں پھنسے 70 پاکستانی فوری لانے کی ہدایت

December 03, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے عراق میں پھنسے 70 پاکستانیوں کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے و بیورو آف ایمگریشن کو ہدایت کی ہے کہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے یہ نوٹس عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کیلئے اپیل پر لیا ہے۔