رانا ثنا کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

رانا ثنا کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس ہوا، جس میں رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس بھی زیر غور آیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ن لیگی رہنما کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو حتمی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ہم احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔