جدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہے، مفتی نعیم

December 04, 2019

کراچی(پ ر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ جدید فتنوں کی سرکوبی کیلئے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہے، ملک وملت دشمن اسلام اور پاکستان کیخلاف منظم ہیں ، ہمیں ان سازشوں کے مقابلے کیلئے متحد ومنظم ہونا ہوگا، مغربی تہذیبی جنگ سے نبردآزما ہونا بھی طلبہ مدارس اور علماء کی ذمہ داری ہے۔منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مختلف مدارس کے طلبہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئےمفتی محمد نعیم نے کہاکہ علماء کوقرآن وحدیث کے علاوہ دیگر علوم وفنون میں مہارت حاصل کرناضروری ہے کیونکہ علماء انبیاء کے وارث ہے دنیا بھر میں دین اسلام کیخلاف اٹھنے والے فتنوں سازشوں کیخلاف منظم ہونا ان کی دینی ذمہ داریوں میں سےہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام ہر چیز کو مثبت اور تعمیری استعمال کی اجازت دیتاہے، اسلام نے جدید علوم سے مستفید ہونے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ مغربی ایجنڈے کے مطابق پوری دنیا میں ملحدین اسلام کیخلاف سرگرم ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے نو خیز ذہنوں میں زہر بھرا جارہاہے۔