آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بارہویں عالمی اردو کانفرنس کل شروع ہو گی

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

محمد احمد شاہ کی پریس کانفر نس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح 5دسمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جو 8 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ یہ اعلان صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے پریس کانفر نس میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسراعجاز احمد فاروقی، حسینہ معین، ڈرامہ نگار نورالہدیٰ شاہ، آرٹس کونسل کی خازن قدسیہ اکبر، عنبرین حسیب عنبر، اور ڈاکڑ فاطمہ حسن بھی موجود تھیں ۔ محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریبا دوسو فلسفی، محقق، ادیب ، شاعر شامل ہوں گے۔ جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ جن میں بھارت ، امریکہ ، چین، جرمنی اور برطانیہ نمایاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل کراچی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ گزشتہ گیارہ برسوں سے مسلسل دنیا کی سب سے بڑی اردو کانفرنس کی میز بانی کا شرف رکھتے ہیں ۔ محمد احمد شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بارہویں اردو کانفرنس میں اس مرتبہ بھی ادب ، ثقافت، موسیقی، شاعری ڈرامہ، فلم تعلیم، زبان، رقص، مصوری اور صحافت پر گفتگو کے علاوہ غالب کی ڈیڑ ھ سو سالہ برسی، فیض احمد فیض پر اجلاس ، اداکارہ شبنم سے باتیں، اور انور مقصود کی دلچسپ گفتگو سے محظوظ ہوسکیں گے۔اس بار ہم نے بلوچی، سرائیکی پنجابی اور سندھی ادب کے ساتھ ساتھ کشمیر اور خطے مین امن کی صورت حال پر بھی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ کانفرنس میں دینا بھر سے ممتاز محقق، اسکالرز، اور مصنفین شامل ہوں گے۔