حکومت عوام کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیل رہی ہے،الطاف شکور

December 04, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو جدید مالیاتی غلامی سے نجات کی نوید دینے کی بجائے مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔خوفناک حد تک بڑھتے ہوئے اندرونی و بیرونی قرضے جدید غلامی کی خوشنما شکل ہیں۔ عوام کو بیوقوف بنانے اور وقت گذاری کا شغل ترک کر کے قومی وسائل اور ذخائر کو بین الاقوامی کمپنیوں کی لوٹ مار سے محفوظ رکھ کر ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے۔3ماہ کے دوران 814 ارب روپے کے اخراجات اور 571ارب روپے کی خطیر رقم کو سود میں ادا کر دیا جانا پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی ہے۔ عوام کے خواب چکنا چور ہو رہے ہیں۔