مشیرخزانہ کی سیلز ٹیکس ریفنڈ فارم ایچ ایک ہفتہ میں سادہ بنانے کی ہدایت

December 04, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہےکہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیئر کرنے کےلیے فارم ایچ کو ایک ہفتہ کے اندرسہل اور سادہ بنایا جائےاور برآمد کنندگان کو کسٹم ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں 10ارب روپے کی فوری ادائیگی کی بھی ہدایت کی، حفیظ شیخ نےٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان کی تجویز سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی اور پروسسنگ کے عمل کو تیز کرنے اور فارم ایچ کو آسان بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے یہ ہدایت آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ممبران کیساتھ اجلاس کے موقع پر دیں ، اس موقع پر مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین ، مشیرا مور تجارت ، ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود ، ٹیکسٹائل سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین علی حبیب، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی ، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے بھی شرکت کی ۔