حامد خان نے پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

December 04, 2019

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔

حامد خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمین پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پی ٹی آئی سے نہیں نکال سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کسی حالت میں نہیں چھوڑ یں گے، اپنے پارٹی ورکز کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

حامد خان نے یہ بھی کہا کہ اپنی پارٹی رکنیت کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے۔