سابق انگلش کرکٹ کپتان باب ولس کا انتقال

December 04, 2019

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سابق فاسٹ بولر نے انگلینڈ کی جانب سے 90 ٹیسٹ اور 64 ایک روزہ میچز کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ باب ولس نے 18 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 90 ٹیسٹ میچز میں 325 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ ایک روزہ میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کیں۔

باب ولس نے 13 برس انگلینڈ کی نمائندگی کی ،اور کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔

باب ولس کے انتقال پر موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے انکے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔