سابق انگلش کپتان باب ولس کے انتقال پر پی سی بی کی تعزیت

December 04, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق انگلش کپتان اور اپنے عہد کے عظیم فاسٹ بولر باب ولس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں آنجہانی کرکٹر باب ولس کے خاندان، دوستوں اور انگلستان کی کرکٹ برادری سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔