عالمی بینک کا مصالحتی نظام نقائص پر مبنی ہے، امریکی اخبار کا ریکوڈک کیس پر تجزیہ

December 05, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے عالمی بینک کے مصالحتی نظام کو نقائص پر مبنی قرار دے دیا تاہم عالمی بینک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹربیونل ممبران کا انتخاب فریقین کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے عالمی بینک کے مصالحتی نظام کو نقائص پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصالحتی نظام سے غریب ممالک کی قیمت پر امیر ممالک کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ریکوڈک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے لکھا کہ اس کیس میں پاکستان پر 5 ؍ ارب 90 ؍ کروڑ ڈالر کا جرمانہ اس کی مثال ہے، پاکستان کو ایسے کیس میں جرمانہ کیا گیا جو منظور ہوا نہ اس پر عمل درآمد ہوا۔