لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں دو مزدور تنظیموں میں ہاتھاپائی

December 05, 2019

لاہور (سپیشل رپورٹر) لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں دو مزدور تنظیموں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی ، سکیورٹی اہلکار طلب کرنے کے بعد فریقین منتشر ہو گئے۔ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو 11ویںسکیل میںترقی دی گئی جس پر ہائیڈروں یونین کے خورشید احمد اور پیغام یونین کے ڈویژنل چیئرمین میاں طارق چوتھے فلور پر واقع چیف ایگزیکٹو کے کمرے کے باہر مبارک باد دینے جمع تھے جہاں دونوں جانب کے کارکنان دست و گریبان ہو گئے اور شور شرابا شروع ہو گیا ۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نےکسی قسم کی ملاقات سے انکار کر دیا اورسکیورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا جس کے بعد دونوںتنظیموں کے کارکنان منتشر ہو گئے ۔