بلدیاتی سیکرٹریز پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ موسم خان

December 05, 2019

سرائے نورنگ ( نمائندہ جنگ)اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ لکی مروت موسم خان کنڈی نے محکمہ بلدیات کے سیکرٹریوں پرزوردیاہے کہ دیہی علاقوں کے مکینوں کودرپیش مسائل حل کرنے میں غفلت اورلاپرواہی سے گریزکیا جا ئے خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کاروائی سخت محکما نہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اسی طرح سیکرٹریز پولیومہم قومی فریضہ سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزنورنگ میں محکمہ بلدیات کے سیکرٹریوں اور نائب قاصدوں کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسپروائزرحاجی ہدایت اللہ،رفیق اللہ خان اورمجیدخان سمیت دیگرملا زمین موجودتھے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری برتھ،ڈیتھ اورمیرج سرٹیفکیٹس سمیت طلاق نامے کی بروقت رجسٹرڈیقینی بنائیں ۔