جامعہ این ای ڈی کاجلسہ تقسیمِ اسنادکل ہوگا

December 06, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت اٹھائیسوں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد ہفتہ 7 دسمبر کو ہوگا، جس کی ریہرسل بعد نماز جمعہ کی جائے گی۔جلسہ تقسیم ِاسناد کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل جب کہ وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ، ایڈوائزر ورکس، سروسز، یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز /پروچانسلر نثار احمد کھوڑواور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود بطور مہمانِ خصوصی خطاب کریں گے۔ اس جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند جب کہ27طلبہ میں طلائی تقسیم کیے جائیں گے۔