این ایل ایف نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی،محمد حسین محنتی

December 07, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نیشنل لیبر فیڈریشن محنت کشوں کی ایک نظریاتی اور ملک گیر فیڈریشن ہے،جس نے ہمیشہ مزدور طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور فکری و نظریاتی تربیت کی ہے،رزق حلال کمانی والے محنت کش کو الکاسب حبیب اللہ یعنی اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں این ایل ایف کے سابق صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر شفیع ملک کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے،پروفیسر شفیع ملک نے صوبائی امیر کو این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے28_29-دسمبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل اور وی ٹرسٹ کی بلڈنگ میں ہونے والے سیمینارز میں شرکت کی دعوت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس میں آئی ایل او سمیت مختلف ٹریڈ یونین کےنمائدے، مزدور اور سیاسی وسماجی رہنما شریک ہوں گے۔