400 میگاواٹ شفاف بجلی بنانے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کے تقرر کیلئے معاہدے پر دستخط

December 07, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مانجھند ضلع جامشورو میں سورج کی روشنی سے 400 میگاواٹ شفاف بجلی بنانے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کے تقرر کیلئے معاہدے پر دستخط ہوجانا اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ حکومت توانائی کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے تمام تر قدرتی وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔